چنتامنی:18 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی ٹاون منسپالٹی کمشنر کے حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ایم۔راجنا کا حکومت نے اچانک تبادلہ کرکے ان کی جگہ پر نئے کمشنر کی حیثیت مہیش کمار کو مقرر کردیا ہے ۔مہیش کمار نے آج چنتامنی منسپالٹی کمشنر عہدہ کا چارج لینےکے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راستے گڑخالی سائٹ یا پھر جگہ جگہ کچرا کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کچرا ادھر اُدھر پھینکنے والوں پر 100تا500روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ عنقریب چنتامنی کے 31وارڈوں کا معائنہ کرکے وارڈوں کا جائزہ لینےکے بعد وارڈوں کے جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی فوری کوشش کی جائے گی اور شہر کے تمام وارڈوں میں پانی سپلائی کس طرح کرنا ہے اس کے متعلق بات کرتے کیلئے عنقریب واٹرمینوں کو طلب کرکہ میٹنگ کی جائے گی ۔